اسلام آباد میں دن کوموسم گرم رہنے اور شام کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

ملک کے میدانی اضلاع میں آندھی چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد میں دن کوموسم گرم رہنے اور شام کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدار، لسبیلہ، مکران، آوران اور تربت میں بارش جبکہ میر پور خاص، ٹھٹھہ، بدین اور مٹھی میں مطلع جزوی ابر آلود اور آندھی چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دیر، چترال،کو ہستان، کرم مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، کوہاٹ، بنوں میں بارش اور وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بار ش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟