واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد (محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز ) واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد1 لاکھ 43 ہزار 300 کیوسک اور اخرج 1 لاکھ 50 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار 200کیوسک اور اخراج 37 ہزار 200کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 53 ہزار400کیوسک، اخراج ایک لاکھ 53 ہزار400کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 59 ہزار 500کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد66 ہزار 400کیوسک اور اخراج 38 ہزار300 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1517.02 ایکڑ فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.004 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1201.60 ایکڑ فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.433 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.70 ایکڑ فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.117ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟