وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹور بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو ادارے کی بندش پر وی ایس ایس پیکج کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم کی تمام ملازمین کو رضاکارانہ طور پر علیحدہ ہونے کا پیکج دینے کی ہدایت۔ دستاویز
تمام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کل سے ملک بھر میں آپریشنز بند کرنا شروع کر دیں گے۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ
سٹورز پر موجود سامان کو وئیر ہاؤسز میں منتقل کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ
وئیر ہاؤسز سے سامان حکام کی سرپرستی میں دکانداروں کو واپس کیا جائے گا۔ فیصلہ
ملک بھر کے سٹورز اور دیگر دفاتر میں موجود آئی ٹی سامان بھی لوٹایا جائے گا۔
ریکس اور دیگر سامان کی شفاف عمل کے ذریعے نیلامی کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ
کرائے پر دئیے گئے سٹورز کو یکم اگست سے خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے جائیں گے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثوں کے تعین کے لئے جنرل منیجرز آئی ٹی کے ذریعے تخمینہ لگوایا جائے گا۔