ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق
لاہور: ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، متوفی کی نعش دریا سے آٹھ دنوں کے بعد نکال لی گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق لاہور کا 30 سالہ رہائشی عدنان اپنے دوستوں کے ہمراہ بارہ دری کے قریب ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے پر دریائے راوی میں گرگیا اور پھر گہرے پانی میں ڈوب گیا۔
اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ صورتحال دیکھ کر امدای اداروں کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے عدنان کو پانی میں تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔
امدادی اداروں کے اہلکاروں نے متوفی عدنان کی نعش آٹھ دنوں کے بعد گہرے پانی سے نکال لی جس کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے