سپریم کورٹ سے پانامہ کیس کیلئے جوڈیشل کمیشن کی استدعا کردی گئی

اسلام آبادجماعت اسلامی نے پانامہ کیس کے لیے جوڈیشل کمیشن کی استدعا کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز میں 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کی درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، درخواست گزار امیر جماعت اسلامی سراج الحق کمرہ عدالت میں موجود تھے، جہاں جماعت اسلامی نے436 پانامہ کیسز کےلیےجوڈیشل کمیشن کی استدعا کی، جس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ 2017ء میں بھی پانامہ کا معاملہ تھا یہ بھی پانامہ کا معاملہ ہے اس وقت عدالت کے سامنے کیوں نہ کہا یہ سب لوگوں کا معاملہ ہے ساتھ سنا جائے؟ آپ کو سات سال بعد یاد آیا کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے؟ اُس وقت کیا مقصد صرف ایک ہی فیملی کے خلاف پانامہ کیس چلانا تھا؟۔

قبل ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کے ناسور کے خلاف جدو جہد ہر ایک پر لازم ہے، پانامہ لیکس میں 436 پاکستانیوں کا نام تھا، جماعتِ اسلامی نے اس پر سب سے پہلے کارروائی کی درخواست کی تھی، افسوس کہ صرف 1 فرد کے خلاف فیصلہ ہوا، پانامہ لیکس میں ملوث 435 افراد کے خلاف کچھ بھی نہ ہوا

انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ملک میں احتساب کے ادارے کیا کر رہے ہیں؟ ایف آئی اے، نیب اور دیگر اداروں نے کیا کام کیا؟ حکومت میں آنے والے افراد کے تمام کیس بند ہوجاتے ہیں، البتہ اپوزیشن کے خلاف تمام ادارے تیز ہو جاتے ہیں، آج عوام کے حقوق لینے سپریم کورٹ میں حاضر ہوئے ہیں، چاہتے ہیں کہسپریم کورٹ اپنا فرض پورا کرے، امید کرتا ہوں ہمیں انصاف ملے گا، اس دفعہ بھی پانامہ لیکس کیس کے لیے ایک جے آئی ٹی بنائی جائے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟