فواد چوہدری کے منہ پر کپڑا ڈال کے عدالت لانے کے معاملہ،وفاقی حکومت کا انکوائری کرنے کا فیصلہ

فواد چوہدری کے منہ پر کپڑا ڈال کے عدالت لانے کے معاملے کی انکوائری کریں گے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (اُسامہ قذافی): وفاقی حکومت نے فواد چوہدری کے منہ پر کپڑا ڈال کے عدالت لانے کے معاملے کی انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فواد چودہدری اور شیخ رشید کو بیانات دینے کو حکومت نے نہیں کہا تھا، فواد چوہدری کے منہ پر کپڑا ڈال کے عدالت لانے کے معاملے کی انکوائری کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا  کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے پر شیخ رشید کے بعد عمران خان کو بھی سمن جاری کیا جا سکتا ہے ، پوچھا جا سکتا ہے کہ ان کے پاس کیا ثبوت ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو شیخ رشید کے ساتھ ہوا وہ ہرگز انتقامی سیاست نہیں ہے ، ہم گرفتاریاں نہیں کرنا چاہتے ، مگر بیانات کے ذریعے جو دہشت گردی پھیلائی جارہی ہے وہ بھی تو ختم ہونی چاہیے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری پر اپنے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے انہیں قتل کرانے کیلئے ایک دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دے دیا اور طاقتور لوگ منصوبے میں سہولت کار ہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟