امیر جماعت اسلامی کی اسلام آباد میں ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس سے ملاقات

امیر جماعت اسلامی کا دیر سے الیکشن لڑنے کا اعلان:صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئے

اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو دو خاندانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔وطن عزیز کی ترقی کا واحد حل فیوڈل نظام کا خاتمہ ہے۔سابق حکمرانوں نے ہر بار قوم کو مایوسیوں کے اندھیرے میں دھکیلا اورمسائل میں کمی کے بجائے اضافہ کیا۔8فروری کو آئی ایم ایف کے غلاموں کو شکست ہوگی۔امن،ترقی اور خوشحالی کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔امن و امان کے قیام سے ہی پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں یوٹیوبرز اور وی لاگرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر جماعت اسلامی شاہد شمسی،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا،قیم جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر صفدر،مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر جماعت اسلامی راشد عمر اولکھ بھی موجود تھے۔

سراج الحق نے کہا کہ امن،ترقی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو بار بار موقع ملا لیکن افسوس دونوں پارٹیوں نے ملک کو قرضے تلے دبادیا۔پی آئی اے،سٹیل ملز،ریلوے،تعلیم اور صحت جیسے شعبے زبوں حالی کا شکار ہیں،عوام مایوس اور پریشان ہے۔بے روزگاری،مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کیا ہے۔جماعت اسلامی ملک بھر سے ترازو کے نشان کے ساتھ الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر جاگیرداری اور فرسودہ نظام کو شکست دے گی۔عوام موروثی سیاسی جماعتوں کا بائیکاٹ کرکے جماعت اسلامی کے لوگوں کو منتخب کرے تاکہ پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی سے آزاد ہو۔8فروری کوعوام ترازو میں مہر لگا کر اس ظالمانہ نظام کو مسترد کرکے صالح اور اہل قیادت کا انتخاب کرے گی۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ اہل فلسطین اور اہل کشمیر اپنی زمین پر بے جا تسلط کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔کسی قسم کا دوریاستی حل ناقابل قبول ہے۔فلسطین کا فیصلہ وہاں کے باشندوں کی مرضی اور منشاء سے ہونا چائیے۔پاکستان کی عوام اہل فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اہل کشمیر کو یو این کی قرارداد کے مطابق حق خودارادیت کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت ملنی چائیے۔ہندوستان کی سپریم کورٹ نے عالمی قوانین پر شب خون مارا ہے اور کشمیری عوام کے بنیادی اور انسانی حقوق کو سلب کیا ہے۔جماعت اسلامی مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے اور اُس کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔تینوں حکمران پارٹیوں نے اہل کشمیر کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور مسئلہ کشمیر کوحل کرنے میں ریاستی اور سفارتی اقدامات نہیں کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔ مہنگائی سے غریب کی کمرٹوٹ رہی ہے اور بنیادی ضروریات کاحصول بھی مشکل ہوچکا ہے۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب علاج نہیں کرسکتا۔آئے روز خودکشیوں کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔تعلیم کاحصول مشکل ہوچکا ہے۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ان تمام مسائل کا خاتمہ کرے گی اورقائد اعظم اور اقبال کا حقیقی پاکستان بنائے گی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟