شیخ رشید پر ایک اور مقدمہ درج، سندھ پولیس گرفتاری کیلئے روانہ
کراچی کے تھانہ موچکو میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ہو گیا ۔ مقدمہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف نا زیبا زبان کے استعمال پر درج ہوا۔ شیخ رشید پر یہ تیسرا مقدمہ ہے
شیخ رشید اس وقت دو روزہ ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہیں اور ان کی گرفتری کیلئے سندھ پولیس اسلام آباد پہنچ گئی اور آج ہی ان کو کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے