حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت، سولر آئزیشن اور نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، بجٹ 24 حکومتی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت، سولر آئزیشن اور نوجوانوں کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے، بجٹ 24۔2023 حکومتی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے، اقتصادی خود انحصاری کا حصول حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ماہرین بجٹ 24۔

2023 کے مختلف پہلوئوں کے حوالے سے اپنی آراء اور تجزیے پیش کر رہے ہیں، ایسے میں ، میں بجٹ میں حکومت کے شرح نمو بڑھانے کے حوالے سے تجویز کئے گئے خصوصی اقدامات کو اجاگر کرنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، شمسی توانائی پر منتقلی،نوجوانوں کی ترقی اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات بہت غوروخوض کے بعد تجویز کئے گئے ہیں اور ان کا مقصد ہونہار نوجوانوں میں جدت طرازی ،کاروبار کی حوصلہ افزائی کرنا ،زراعت کی پیداوار بڑھانا اور زرعی صنعت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ حکومت توانائی کے حصول کے سستے ذرائع اور شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے کام کر رہی ہے ، سستی توانائی اقتصادی ترقی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ روس سے خام تیل کا حصول بھی انرجی سکیورٹی پلان کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ داخلی اور عالمی حالات کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود بجٹ 24۔2023 اس صورتحال سے نبرد آزما ہونے اور آگے بڑھنے کا راستہ فراہم کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسے میں جبکہ معیشت بیرونی صورتحال سے متاثرہ ہے، حکومت اقتصادی خود انحصاری پر توجہ دے رہی ہے ۔\932

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟