مہنگائی اتنی ہے کہ غریب آدمی کا 50 ہزار میں بھی گزارا نہیں ہو رہا،شہبازشریف
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ۔
لاہور میں سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج غریب آدمی بڑی مصیبت میں ہے،آج غریب آدمی کا 40اور 50ہزار میں بھی گزارا نہیں۔
ہم نے ریٹائرڈ لوگوں کی پنشن میں 17فیصد اضافہ کیا ۔حکومت اور اتحادیوں نے پوری محنت سے بجٹ پیش کیا ،ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔
میں نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو فون کر کے کہا ہم آپ کی تمام شرائط پوری کریں گے ،امید ہے اسی مہینے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا۔
9مئی کا واقعہ کسی دشمن کی دشمنی سے کم نہیں تھا ،پاکستان کی تاریخ میں بڑے بڑے حادثے ہوئے لیکن کسی نے فوجی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا۔
جو 9مئی کے واقعات میں ملوث ہے اس کو سز ا ملے گی،لوگوں کو سزا دی جائے گی تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو ۔
جب تک میری جان میں جان ہے میں آپ کی خدمت کرتا رہوں گا ، گھبرانے کی کوئی بات نہیں ، اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے گا۔