سکیورٹی فورسز کا دتہ خیل میں آپریشن، ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا

خفیہ اطلاعات پر 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب کیے جانے والے آپریشن میں 3 خوارج ہلاک ہوئے تھے؛ آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز کا دتہ خیل میں آپریشن، ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد کے افغان شہری ہونے کا انکشاف ہوگیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 3 خوارج مارے گئے تھے، اسی آپریشن میں ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت لقمان عرف نصرت کے نام سے ہوئی جو افغانستان میں صوبہ خوست کے ضلع سپیرا کا رہائشی تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان شہری ہونے کے ناطے لاش کی حوالگی کے لیے افغان عبوری حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے، تاہم یہ پاکستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

بتایا جارہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب آپریشن کیا، آپریشن میں 3 خوارج کو ہلاک کیا، مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ تینوں ہلاک خوارج خواتین کا برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک خوارج دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک خوارج دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز کا علاقے میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید برآں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے دتہ خیل ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی میں 3 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔.https://twincitynews.pk/pti-8-feb-yom-siyah/

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟