توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف عدالت عظمٰی سے رجوع کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس کے سیشن کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے،درخواست ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ صائمہ صفدر نے دائر کی۔ درخواست آئین کے آرٹیکل 184 ٹو کے تحت دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا،جبکہ کیس کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک عمران خان کی سزا معطل کی جائے۔ درخواست میں توشہ خانہ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور کیس کا ٹرائل دوبارہ شروع کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔ یاد رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد اٹک جیل میں قید ہیں۔

عمران خان کو جیل میں ضروری استعمال کی چیزیں دے دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو 3 جوڑے شلوار قمیض ،دو ٹراؤزر ،تسبیح ،ہئیر برش،قینچی، ٹوتھ پیسٹ ،شیونگ کریم اور نیل کٹر سمیت دیگر ضرورت کی اشیاء فراہم کی گئیں۔

جبکہ محکمہ داخلہ نے بھی عمران خان کو جیل میں بی کلاس دینے کی منظوری دے دی۔ ذرائع محکمہ داخلہ نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بی کلاس کے تحت تمام سہولیات دے دی گئیں۔ عمران خان کو جیل میں ہفتے میں ایک روز فیملی سے ملاقات کی اجازت ہو گی۔ واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے پہلی رات اٹک جیل کی ہائی سکیورٹی بیرک میں گزاری تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کو رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ جیل مینول کے مطابق دیا گیا۔ سابق وزیراعظم کو نماز فجر کے بعد ناشتے میں بریڈ سلائس، فرائی و ابلا ہوا انڈا،مکھن اور چائے دی گئی

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟