ریاض میں پاکستانی مٹھائیوں کا ذائقہ، سوغات کا شاندار آغاز

خالص دیسی گھی کی روایتی پاکستانی مٹھائیاں اب سعودی دارالحکومت میں دستیاب

ریاض (حمزہ عباس) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کے نامور مٹھائی برانڈ سوغات نے باضابطہ طور پر اپنے نئے آؤٹ لیٹ کا آغاز کر دیا ہے، جس سے اب ریاض میں مقیم پاکستانیوں اور دیسی ذائقے کے شوقین افراد کو خالص دیسی گھی سے تیار کردہ روایتی پاکستانی مٹھائیاں با آسانی دستیاب ہوں گی۔
اس شاندار آؤٹ لیٹ کا افتتاح پاکستان کی ٹریڈ منسٹر ڈاکٹر شگفتہ زرین نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں معروف بزنس مین شکیل احمد کیانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے اس منصوبے کو پاکستانی کاروباری برادری کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
سوغات کا یہ نیا آؤٹ لیٹ مشہور جوید نہاری کے بالکل ساتھ واقع ہے، جو اسے ریاض کے فوڈ لورز کے لیے ایک نمایاں اور آسان مقام بناتا ہے۔ سوغات میں گلاب جامن، برفی، رس ملائی، لڈو اور دیگر روایتی پاکستانی مٹھائیاں خالص دیسی گھی میں تیار کی جاتی ہیں، جو اس برانڈ کی نمایاں پہچان ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شگفتہ زرین نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی برانڈز کا فروغ نہ صرف پاکستان کی ثقافت اور روایتی ذائقوں کو اجاگر کرتا ہے بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات کو بھی مزید مضبوط بناتا ہے۔ انہوں نے سوغات کی انتظامیہ کو اس کامیاب کاوش پر مبارکباد دی۔
ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے سوغات کی آمد کو ایک “پاکستانی سوغات” قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ برانڈ پاکستانی ذائقوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button