سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کولمبو میں سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ففٹی بنانے کے بعد سعود شکیل اپنے کیریئر کے پہلے سات ٹیسٹ میں سے ہر ایک میں نصف سنچری بنانے والے تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے۔
اس سے قبل بھارت کے سنیل گواسکر، پاکستان کے سعید احمد، ویسٹ انڈیز کے باسل بچر اور نیوزی لینڈ کے برٹ سٹکلف نے اپنے کیریئر کے پہلے چھ ٹیسٹ میں سے ہر ایک میں نصف سنچریاں سکور کیں ۔
سعود شکیل اب تک اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 87.50 کی اوسط سے 875 رنز بنا چکے ہیں جن میں 7 نصف سنچریاں اور 2 سنچریاں شامل ہیں