سردار ایاز صادق نے منگل کو بحرین کے کنگ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے الصفریہ پیلس میں ملاقات

منامہ (رانا ذیشان):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منگل کو بحرین کے کنگ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے الصفریہ پیلس میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ دوستانہ اور تاریخی تعلقات موجود ہیں ،پاکستان بحرین کے ساتھ پارلیمانی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔اس موقع پر دونوں جانب سے پارلیمانی روابط اور قانون سازی کے تجربات کے تبادلے پر زور دیا گیا ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے بحرین کی پارلیمان کے پائیدار ترقی کے اہداف کے سیکشن کے اجرا کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان بحرین کی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں تعاون کیلئے پر عزم ہے۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button