ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023-24 کے لئے پولنگ 14جنوری کو ہو گی
راولپنڈی (احسن رضا): ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023-24 کے لئے پولنگ 14جنوری کو ہو گی۔انتخابات میں 4753 رجسٹرڈ مرد و خواتین وکلاء اپنی نئی قیادت کا انتخاب ووٹ کے ذریعے کریں گے، صدارت کی نشست پر سید انتظار مہدی شاہ، فیصل خان نیازی اور سید آفتاب احمد شاہ امیدوار ہیں۔جن میں سے انتظار مہدی شاہ اور فیصل خان نیازی کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے،نائب صدر کی نشست پر نرگس شبیر علوی اور شاہد حمید بھٹی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا جبکہ سیکرٹری کی نشست پر راجہ امتیاز علی ہون ، راجہ محمد علی ، نثار احمد انقلابی اور ملک عاصم رضا پر مشتمل 4 امیدوار میدان میں ہیں۔الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کی پروجیکشن میٹنگ 12 جنوری دن 11 بجے ہوگی جبکہ پولنگ 14 جنوری کو صبح 8 بجے شروع ہو گی جو سہ پہر 4 بجے تک بیغر کسی وقفے کے
جاری رہے گی۔
Polling for District Bar Association #Rawalpindi Annual #Elections 2023-24 will be held on January 14.
— Chaudhry Ahsan Raza Jutt (@AhsanRaza_Jutt) January 6, 2023