سویدی پارک میں ریاض سیزن کے تحت ثقافتی ویک کا شاندار آغاز

افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے روایتی فنکاروں نے پرفارم کر کے حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی۔

الریاض (حمزہ عباس کی رپورٹ کے مطابق) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے سویدی پارک میں ریاض سیزن کے تحت ثقافتی ویک کا شاندار آغاز ہوگیا، جس میں پاکستان سمیت دنیا کے 14 ممالک کی ثقافتوں کو پیش کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے روایتی فنکاروں نے پرفارم کر کے حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی۔

 

سویدی پارک کو رنگ، روشنی اور ثقافتی سرگرمیوں کے حسین امتزاج سے سجایا گیا ہے۔ ہر ملک کے لیے مخصوص ویک منایا جائے گا جس میں اس کی ثقافت، موسیقی، روایتی کھانے، دستکاری اور فنون لطیفہ کو اجاگر کیا جائے گا۔

 

پاکستانی ثقافتی ویک کے دوران پاکستان کے ثقافتی ورثے کو نمایاں طور پر پیش کیا جائے گا۔ پاکستانی فنکار لوک موسیقی، قوالی، دستکاری اور کھانوں کے ذریعے اپنے ملک کی روایات کو روشناس کرائیں گے۔ ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور سعودی شہریوں نے اس ایونٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

 

منتظمین کے مطابق ثقافتی ویک کا مقصد مختلف قومیتوں کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی، رواداری اور دوستی کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر عوامی تفریح، فوڈ اسٹالز اور بچوں کے لیے خصوصی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

 

ریاض سیزن کے دوران سویدی پارک میں روزانہ ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے جو مختلف ممالک کے ثقافتی رنگوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button