ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 میں پاکستان پویلین کی جانب سے 9 دسمبر کو ایک خصوصی پینل سیشن ہوگا

جدہ (اسٹاف رپورٹ) ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 میں پاکستان پویلین کی جانب سے 9 دسمبر کو ایک خصوصی پینل سیشن "Your Next Story Starts Here” کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ سیشن 12:30 سے 13:30 تک سوک فورم روم 1 میں منعقد ہوگا۔

اس توجہ طلب سیشن میں پاکستان کے معروف فنکاروں اور میڈیا شخصیات شامل ہوں گے، جو پاکستانی فلم اور تخلیقی صنعت کی صلاحیتوں، کم لاگت پروڈکشن امکانات، اور عالمی شراکت داری کے بڑھتے مواقع پر گفتگو کریں گے۔

 

پینل میں شامل مقررین میں عتیقہ اوڈھو (معروف اداکارہ اور پروڈیوسر)، شہزاد نواز (اداکار، رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر)، توصیق حیدر (اداکار اور شو ہوسٹ)، نوشین احمد (بزنس وومن، صحافی اور کنسلٹنٹ) اور عمیر شیخ (ہوسٹ) شامل ہوں گے۔

 

اس پینل سیشن کے دوران شریک فنکار اور میڈیا شخصیات پاکستانی فلم انڈسٹری کے تخلیقی مواقع اور عالمی معیار کے مواد میں شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

 

یہ سیشن پاکستانی فلم اور میڈیا شعبے کے لیے عالمی سطح پر نئے مواقع پیدا کرنے اور تخلیقی پروجیکٹس کی حوصلہ افزائی کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button