وزیر داخلہ نے عراق سے ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے

وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے عراق سے ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کا دورہ عراق کامیابی سے مکمل ہوگیا، واپسی سے قبل انہوں نےعراق میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مزار پر حاضری دی۔ وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے عراق کا دورہ کیا۔

وہاں پر انہوں نے عراقی صدر،وزیراعظم، وزیر داخلہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ میرا دورہ عراق کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے۔وطن واپسی پر راناثناء اللہ نے عراق سے ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دورہ عراق کے دوران اپنے بھائی عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری ملنے والے قیمتی تحائف (ایک قیمتی پستول اور ایک موبائل) توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ہیں۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، اس لئے انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

 

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button