نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ آج رات 10 بجے تک ہو جائے گا، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے فیصلہ آج رات 10 بجے تک ہوجائے گا.

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نگران وزیراعظم کے نام کے اعلان سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان نے کہہ دیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جو فیصلہ کریں گے انہیں منظور ہوگا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کامران ٹیسوری کا نام دیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی بھی ایک دو نام دے گی۔ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہوں گے۔ آج شام یا کل تک نگران وزیراعظم کا نام شاید فائنل ہوجائے۔

عام انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ آئین میں ہے کہ 2017 میں جو مردم شماری ہوئی اس پر دوسرا الیکشن نہیں ہوسکتا۔ حلقہ بندیوں میں 20 دن لگتے ہیں، اس میں کئی ماہ والی تو بات نہیں ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آرمی چیف کا احسان کا بدلہ احسان سے متعلق تھا جو مناسب تھا۔ آرمی چیف نے دہشتگردوں سے متعلق بہترین بیان دیا، انہوں نے واضح کردیا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات قابل قبول نہیں

انا ثنااللہ نے کہا کہ آئین میں درج ہے کہ 2017 میں جو مردم شماری ہوئی اس پر دوسرا الیکشن نہیں ہوسکتا، آئین میں درج ہے کہ مردم شماری ہوجائے تو حلقہ بندیاں ضروری ہیں، نگران حکومت آئینی تقاضے کو پورا کرتے ہوئے حلقہ بندی کرائے گی، حلقہ بندیوں میں تقریباً 120 دن لگتے ہیں اس میں کئی ماہ والی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے اور نگران حکومت بروقت الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے گی جب کہ نگران وزیراعظم کےلیے حفیظ شیخ یا دیگر ناموں پر ڈسکشن ہورہی ہے ابھی کوئی نام لاک نہیں ہوا، آج شام یا کل تک نگران وزیراعظم کا نام شاید فائنل ہوجائے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟