محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کے ہیوی اسپیل کی پیشگوئی کر دی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق 8 اور 9 جولائی کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے،
مون سون بارشوں کے ہیوی اسپیل کی پیشگوئی
( محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیو)زرپورٹ کے مطابق 8 اور 9 جولائی کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، موسلادھار بارش کے باعث گوجرانوالہ ،لاہور ، سیالکوٹ، نارووال ،بہاونگر،اوکاڑہ اورزیریں سندھ (ٹھٹھہ،بدین،تھر پارکر،نگر پارکر،اسلام کوٹ،مٹھی،پڈعیدن،چھور،حید رآباد،جامشورواور کراچی) کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔
جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ موسلادھاربارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اوربارکھان کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی/ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔