ہفتہ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان

اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق(کل) ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا،تاہم بالائی پنجاب ، خیبر پختونحوا ، مشرقی بلوچستان اورکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد ،سبی46، دالبندین ،موہنجو داڑو، دادو میں 45ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان کراچی کے جنوب میں تقریباً 1120 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جس کاآئندہ 2 روز کے دوران شمال/شمال مشرق کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟