آزادکشمیر میں پی ٹی آئی قیادت پر دباؤ، 24 نومبر جلسے سے قبل کارروائی

میرپور (ٹوئن سٹی نیوز) آزادکشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر حمید پوٹھی، ضلعی صدر سائیں ذوالفقار، اور دیگر اہم رہنماؤں کو 24 نومبر کے جلسے کے مشاورتی اجلاس کے دوران سادہ لباس افراد نے گرفتار کر لیا۔

گرفتاری کے بعد میرپور شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے متعدد راستے بند کر دیے گئے، جبکہ تھانہ سٹی اور ڈی آئی جی دفتر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خفیہ اداروں کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے۔ دوسری جانب، پی ٹی آئی کارکنوں نے ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟