پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے حق میں دستبردار
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف ابڑو نے ملاقات کی ہے۔سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ ہم ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے۔