ریاض پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلف سعودی عرب کی جانب سے بینظیر بھٹو شہید کی برسی حوالے سے تقریب کا انعقاد

 ریاض پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلف سعودی عرب کی جانب سے بینظیر بھٹو شہید کی برسی حوالے سے تقریب کا انعقاد

سعودی عرب میں پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلف سعودی عرب کی جانب سے بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد جس میں پارٹی عہدیداروں کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء کہنا تھا اس دن عالمی سطح پر ہونے والی دہشت گردی پاکستانی عوام کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

ریاض پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلف سعودی عرب کی جانب سے بینظیر بھٹو شہید کی برسی حوالے سے تقریب کا انعقاد
تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق بلوچ نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلف کے شرکا نے اپنے خطاب میں بھٹو ازم پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ اس دن ہم پارٹی کے ان شہداءکو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے طویل ترین جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ جس میں بھٹو خاندان کی قربانیاں لازوال ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کی معمار ہے آج ہم کو عہد کرنا ہو گا کہ بھٹو شہید کے وژن اور مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام تر صلاحیتں بروائے کار لائیں گے پاکستان پیپلز پارٹی ایک تحریک جس کی اساس قائد عوام کا نظریہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا فلسفے اور کئی نسلوں کی جدوجہد و قربانیاں ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین اٹیمی قوت اور عوام کو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے کی صلاحیت دی۔ تقریب سے احتشام جاوید کوہلی صدر پی وائی یو گلف۔ اجاز رحیم صدر پی وائی یو سعودی عربیہ۔ حاجی مشتاق بلوچ ۔سردار رزاق۔ احسن عباسی۔ رانا عدیل۔ اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ جیالوں نے جیو بھٹو کے نعرے بھی لگائے

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟