سابق ماہر فوجیوں کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس میں بھرتی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:سابق فوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کرنے کا فیصلہ

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 200 سابق فوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق فوجیوں کی بھرتی کے لیے ان کی تعلیمی قابلیت میٹرک اور عمر کی حد 42 سال مقرر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیے جانے والے سابق فوجیوں کو حساس عمارات اور ریڈ زون کی سیکیورٹی پر تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بھرتیوں کے لیے سابق فوجیوں پر لازمی ہو گا کہ وہ کریکٹر سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد پیش کریں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟