اسماعیلی کمیونٹی کے پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (اسامہ قذافی سے) وزیر اعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری کردہ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان ایک بصیرت، ایمان اور سخاوت کے پیکر تھے، جن کی لازوال میراث آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔ ان کی خدمات سرحدوں سے بالاتر تھیں، جن کے ذریعے انہوں نے ضرورت مند کمیونٹیز میں امید اور ترقی کے چراغ روشن کیے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پرنس کریم آغا خان ایک غیرمعمولی رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی دنیا بھر میں کمیونٹیز کی بہتری کے لیے وقف کر دی۔ غربت کے خاتمے، صحت عامہ اور صنفی مساوات کے فروغ میں ان کی انتھک محنت نے کمزور طبقات کی زندگیوں پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب کیے، جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔https://twincitynews.pk/oxford-aqa-was-introduced-in-pakistan/

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟