ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت کیا بنتی ہے؟ جانئے تفصیلات

ملک میں پیٹرول کی اصل قیمت 161 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 166 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔

(محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز)

دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر 91 روپے 36 پیسے اور ڈیزل پر 87 روپے 49 پیسے فی لیٹر ٹیکسز عائد ہیں۔ریفائن شدہ پیٹرول

پر71روپے 83 پیسے جبکہ ریفائن شدہ ڈیزل پر67روپے 96 پیسے ٹیکسزعائد ہیں.

پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 181روپے70پیسے، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 190روپے 21 پسے ہے۔

ریفائن ہونے سے پہلے پیٹرول و ڈیزل پر19روپے53 پیسے ٹیکسز لاگو ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button