پاکستان بزنس فورم جدہ کے نومنتخب عہدداران کا اہم اجلاس

پاک سعودی تجارت کو نئی بلندی پر لے کر جائیں گے، صدرعقیل آرائیں

 سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان بزنس فورم کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سعودی عرب میں موجود پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ تقریب میں نظامت کے فرائض انجم اقبال وڑائچ نے سرانجام دیے اجلاس میں پاکستان بزنس فورم کے عہدیداران کا اعلان کاروباری شخصیت ملک منظور نے کیا جس میں سردار اقبال سرپرست اعلی، چوہدری عبدالخالق لک چیئرمین،صدر عقیل آرائیں ،انجیئر سجاد جنرل سکریٹری، اور رابطہ سیکریٹری انجم اقبال وڑائچ کے عہدوں کا اعلان کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوے صدر فورم عقیل آرائیں، خالق لک اور جرنل سیکرٹری انجنئیر سجاد کا کہنا تھا فورم بنانے کا مقصد سعودی عرب میں پاکستانی بزنس مین کو درپیش چیلنجز کو حل کرنا اور ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس میں تمام بزنس مین کو انٹرلنک کیا جائے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائے جا سکے اور سعودی عرب میں ہونے والی جدید تبدیلیوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔سعودی عرب کی بزنس کمیونٹی نے فورم کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بزنس فورم سعودی عرب کے قوانین سے مکمل آگاہی عام بزنس مین کو پہنچائے گا جس سے اس کو اپنے کاروبار میں بہتری لانے کے موقع میسر ہوں گے۔سعودی عرب کے سابق وزیر چوہدری شہباز حسین ،اکرم فیض ،معروف کاروباری شخصیت سردار نصر اقبال ،افضل مبشر چیمہ،وزیراعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان سمیت کثیر تعداد میں کاروباری شخصیات نے شرکت کی

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button