توشہ خانہ کیس کے فیصلے نے کئی ارکان پارلیمنٹ کا مستقبل بھی خطرے میں ڈال دیا

توشہ خانہ کیس سے متعلق  اہم تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق  فیصلے میں اثاثے ظاہر کرنے کا جو معیار طے کیا گیا ہے  اس پر کئی ارکان پارلیمنٹ کو سزا ہوسکتی ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف سمیت دیگر ارکان نے توشہ خانہ سے تحائف لیے مگر کسی نے فارم بی میں اسے اپنے پاس رکھنے یا دوسروں کو منتقل کرنے کی تفصیلات نہیں دیں۔

واضح رہےکہ اسلام آبادکی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قیدکی سزا سنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سمیت ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائدکیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے عمران خان کو اٹک جیل منتقل کردیا

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟