دنیا کے طاقتور ترین کیوکشن کراٹے میں پاکستان کی تاریخی فتح

(اسلام آباد) دنیا کے طاقتور ترین کیوکشن کراٹے میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستان میں پہلی دفعہ 3 گولڈ میڈل 3 سلور میڈل اپنے نام کر لیے، بہترین ریفری اور جج کے 2 اعزاز بھی پاکستان کے نام۔، وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا،،،، سپانسر کی عدم دستیابی اور حکومتی سرپرستی نہ ہونے سے ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کیوکشن کراٹے چیمپئن شپ میں 3 گولڈ میڈل 3 سلور میڈلز اور 2 بیسٹ ریفری ججز کا ٹائٹل جیت کر پہلی دفعہ تاریخی فتح حاصل۔ کیوکشن کراٹے میں پہلی دفعہ یہ اعزاز، راجاز مارشل آرٹس و سو کیوکشن ٹیم پاکستان نے حاصل کیا۔ ازبکستان میں ہونے والی 2 روزہ کامن ویلتھ انٹرنیشنل کیوکشن کراٹے چیمپئن شپ میں 40 سے زائد ممالک نے حصہ لیا۔ پاکستان سے 5 رکنی ٹیم شامل ہوئی جس میں 1 آفیشل شیہان بابر سہیل بھٹی اور 2 خواتین کھلاڑی لائبہ ربنواز جنجوعہ، ایشا ارم اور 2 مرد مرد کھلاڑیوں میں سینسی علی حسن اور عبدللہ شامل تھے۔ کیوکشن دنیا کی مضبوط اور طاقتور کراٹے کھیل ہے۔ اس میں پہلی دفعہ 2 خواتین کا گولڈ میڈل جیتنا باعثِ فخر ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ اس سے قبل بھی یہ ٹیم ایران میں ہونے والی ایشین چیمپین شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر چکی ہے۔ سپانسرز کی عدم دستیابی اور حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے اپنی مدد آپ بہت کم کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت کرتے جس سے بہت سے مایہ ناز کھلاڑی اپنے فن کے جواہر دکھانے سے رہ جاتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کے کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی طرح مارشل آرٹس کو بھی اپنی سرپرستی میں لے تاکہ مارشل آرٹس کے کھلاڑی بھی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button