پاکستانی بیس بال ٹیم نے بھارت کو 12-0 سے شکست دے کر فتح کا جھنڈا گاڑ دیا

دوبئی – عرب کلاسک دوبئی 2024 میں پاکستانی بیس بال ٹیم نے بھارت کے خلاف زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے 12-0 کی نمایاں فتح حاصل کرلی۔ یہ تاریخی میچ سیونز اسٹیڈیم میں واقع بیس بال یونائیٹڈ بالپارک میں ہوا، جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مہارت اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی شاندار کامیابی پر متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر، فیصل نیاز ترمذی، نے ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے جذبے اور عزم کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کی محنت کو سراہا۔ سفیر ترمذی کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستانی ٹیم کی عالمی سطح پر موجودگی اور مہارت کو اجاگر کرتی ہے۔

میچ کے دوران شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، جس نے پاکستانی ٹیم کے حق میں جوش و خروش سے نعرے بازی کی۔ سفیر ترمذی نے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مشن، عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا۔

اس تاریخی جیت نے پاکستانی بیس بال کے مستقبل کے لیے نئی امیدیں پیدا کردی ہیں اور اس کامیابی سے ٹیم کا حوصلہ مزید بلند ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟