پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر نےمدت پوری ہونے سے پہلے ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا
پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر کی مدت ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی، پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بغیر نیب عدالت میں ریفرنس دائر نہیں کر سکتا۔ نیب ترمیمی قانون کالعدم ہونے پر مقدمات کی بحالی کیلئے بھی پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری لازمی ہے۔
پراسکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کے ذریعے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو بھجوا دیا ہے،مستعفی ہونے کی وجہ انہوں نے ذاتی وجوہات بتائی ہیں اور کہا کہ وہ مزیداس عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتے۔