اسلام آباد میں دو سال کے بچے کے سامنے ماں باپ کو قتل کر دیا گیا

اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میٹرو کیش اینڈ کیری کے قریب دن دیہاڑے فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔میاں بیوی کے ساتھ دو سالہ معصوم بچہ بھی تھا جو فائرنگ سے محفوظ رہا۔

سوشل میڈیا پر واقعے کے بعد کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں میاں بیوی کی لاشوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔دو سالہ بچہ ماں باپ کی لاشوں کے درمیان فیڈر لے کر کھڑا رہا۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔دونوں میاں بیوی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان یا واقعے کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

 

 

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟