افغان وزارت خارجہ نے پاکستان کو مذاکرات کی دعوت دے دی

افغان وزارت خارجہ نے آدھی رات کو پاکستان سے طورخم سرحد کھولنے کی درخواست کر دی۔

افغان وزارت خارجہ نے رات گئے اپنے ایک بیان میں پاکستان سے طورخم سرحد کھولنے کی درخواست کرتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دے دی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی اسلامی امارت پاکستان کی طرف سے طورخم گیٹ کی بندش اور افغان سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کو اچھی ہمسائیگی کے مترادف سمجھتی ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے مؤقف اپنایا کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ بدھ طورخم سرحد کو افغان سیکیورٹی فورسز پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے بعد بند کردیا جب وہ کئی سال قبل تعمیر ہونے والی ایک پرانی سیکیورٹی چوکی کی مرمت کا کام کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  سرحد پار دہشتگردی سے متعلق بیٹھ کر بات کرنی چاہیے طور خم سرحد بند ہونے سے تجارتی نقصان ہو رہا ہے۔ طورخم گیٹ کی بندش سے دو طرفہ اور علاقائی تجارت بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حال ہی میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے والے انجیروں سے لدے ایک افغان تاجر کے ٹرک کو پاکستانی پولیس چوکی کے قریب آگ لگا دی گئی جس کے باعث عدم اعتماد پیدا ہوا ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟