مراکش میں تباہ کن زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 632 تک پہنچ گئی

مراکش میں شدید نوعیت کے زلزلے کے باعث 632 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے، کئی مکانات، مساجد اور کاروباری مراکز مٹی کا ڈھیر بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش میں تباہ کن زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 632 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زلزلے میں زخمی افراد کی تعداد 319 بتائی جارہی ہے۔ مراکشی وزارت داخلہ نے ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے 75 کلومیٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مقامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتیں بھی زلزلے سے محفوظ نہ رہ سکیں جبکہ شدید زلزلے کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

مراکشی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 632 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے، جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف طبی امداد کی فراہمی کے لئے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟