جدہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کی جانب سے عشائیہ، سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا خطاب

جدہ (نامہ نگار) امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے بدلہ لینے کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا اور تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر ملک کے مفاد میں آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، معیشت میں بہتری آ رہی ہے، سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدہ میں کمیونٹی کے سرکردہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ خطاب مرکزی جمعیت اہلحدیث جدہ کی جانب سے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر کیا گیا۔ تقریب میں جیو نیوز کے سینئر رپورٹر محمد شاہد نعیم بھی موجود تھے۔

سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیت اہلحدیث کی تاریخ ہمیشہ مثبت سیاست اور مذہبی معاملات میں منفرد کردار کی حامل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت نے ملک میں سودی نظام کے خلاف بھرپور آواز بلند کی، جس کے نتیجے میں حکومت نے سود کی شرح کم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم ہماری کوشش ہے کہ سودی نظام کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر صہیب احمد میر محمدی نے اپنے خطاب میں اسلامی تاریخ اور صحابۂ کرامؓ کی مبارک زندگیوں کو اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم ﷺ کے احکامات کے مطابق گزارنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اتباعِ رسول ﷺ اور شرک سے مکمل دوری ہی ہماری نجات اور کامیابی کا واحد راستہ ہے، جسے ہمیں ہر حال میں اپنانا چاہیے۔

اعزازی عشائیے سے مولانا فیصل علوی، مولانا عبدالقیوم سلفی اور مختار عثمانی نے بھی خطاب کیا، جبکہ ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر صہیب احمد میر محمدی نے اسلامی تاریخ اور صحابۂ کرامؓ کی زندگیوں کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتباعِ رسول ﷺ اور شرک سے مکمل دوری ہی ہماری نجات کا ذریعہ ہے، جسے ہر حال میں اپنانا چاہیے۔

اس سے قبل سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سعودی عرب کے وزیرِ اسلامی امور عبد اللطیف بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، جس کے دوران مرکزی جمعیت اہلحدیث کی جانب سے انہیں خصوصی تعریفی سند 2025 پیش کی گئی۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button