ماریہ بی کا فلسطینی بچوں کیلئے شاندار اقدام
ماریہ بی نے غزہ کے لوگوں کی مدد کے لیے 10 ملین روپے عطیہ کر کے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے
رپورٹس کے مطابق ال ابرار ویلز ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو متنازع علاقوں میں صاف پانی، خوراک اور انسانی امداد فراہم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھتی ہے۔
ماریہ بی کی جانب سے کی جانے والی امداد سے پانی کے کنویں کی تعمیر، کمیونٹی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے کوشش کی جائے گی۔
ماریہ بی کی فلسطین کلیکشن کا آغاز غزہ کی امدادی سرگرمیوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ ان کا یہ اقدام سماجی ذمہ داری کے لیے اپنے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے اور پسماندہ خاندانوں کی حمایت کے لیے ان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
ماریہ بی نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ ہم نے اپنا وعدہ نبھایا ہے، F@lasteenکلیکشن سے PKR 1 کروڑ کے لیے ال ابرار ویلز کو عطیہ کردیئے ہیں۔
اس پہلی قسط سے ایک پانی کا کنواں تعمیر کیا جائے گا، 15000لوگوں کو کھانا کھلایا جائے گا اور شمالی اور وسطی غزہ کے بہن بھائیوں کے لئے تازہ روٹی فراہم کی جائے گی