مجلسِ پاکستان کے زیر اہتمام سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد
مجلسِ پاکستان کے زیر اہتمام سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد
مجلسِ پاکستان کے زیر اہتمام سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی، جس میں مذہبی و سیاسی رہنما سید ذیشان اختر اور ڈاکٹر حبیب الرحمن کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں سابق ایم پی اے ڈاکٹر سید وسیم اختر کے بھائی اور بہاولپور کے حلقے سے ایم پی اے کے امیدوار سید ذیشان اختر شامل تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات پر دلی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی ترقی کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنا چاہیے۔
تقریب میں افتتاحی کلمات سرپرست مجلس پاکستان میاں عبدالحامد، اور اویس قاسم تلہ نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حبیب الرحمن، جو مرکزِ تعلیم و تحقیق گلشنِ تعلیم اسلام آباد کے مدیر اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ شریعہ کے چیئرمین ہیں، نے پاکستان کے تعلیمی نظام اور معاشرت میں اسلامی تہذیب کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
تقریب میں مجلسِ پاکستان کے صدر رانا عبدالرؤف، سیکریٹری جنرل رانا عمر فاروق ، سرپرست یوتھ فورم سید ثاقب زبیر ، توصیف احمد اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، ملکی ترقی، اور اسلامی اقدار کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی کے ساتھ گفتگو اور سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا، اور شرکاء نے اس یادگار تقریب کے انعقاد پر مجلسِ پاکستان کی کاوشوں کو سراہا