حماد اظہر کی والد میاں اظہر کے جنازے میں شرکت

سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، 9 مئی کے کیسز میں مفرور حماد اظہر بھی جنازے میں شریک ہوئے۔

نمازِ جنازہ پروفیسر مولانا محمد یوسف نے پڑھائی، نماز جنازہ میں صوبائی وزیر فیصل کھوکھر، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، فواد چوہدری ، پروفیسر سیف اللہ قصوری، پی ٹی آئی رہنما میاں اعجاز شفیع جمشد اقبال  بھی شریک ہوئے۔

قبل ازیں 9 مئی کیسز کے باعث مفرور  حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کے جنازے میں شرکت کے لیے رہائشگاہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف، میاں محمد نواز شریف، چوہدری شجاعت حسین، مولانا فضل الرحمن، عمران خان، حافظ نعیم الرحمن سمیت سیاسی و سماجی قائدین نے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب میاں اظہر کی رہائشگاہ پہنچیں، مریم اورنگزیب گزشتہ رات بھی میاں اظہر کی رہائشگاہ گئی تھیں۔ جبکہ  مسلم لیگ کے قائد نوازشریف ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر نے میاں اظہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button