گیارہ جنوری 2024 کو اسلام آباد لاء سٹوڈنٹس فورم کی پہلی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
11 جنوری 2024 کو اسلام آباد لاء سٹوڈنٹس فورم
کی پہلی کابینہ نے حلف اٹھایا اور اسی تقریب میں اسلام آباد لاء سٹوڈنٹس فورم کی جانب سے اپنا آئین ما مسودہ بھی جاری کیا گیا۔ یہ تقریب اسلام آباد بار کاؤنسل کے حال میں ہوئی جس میں صدر لاہور ہائی کورٹ بار راولپنڈی بنچ جناب تنویر اقبال خان اور سابق صدر ٹیکسلا بار جناب مراد علی شاہ صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صدر اسلام آباد لاء سٹوڈنٹس فورم علی اکبر لکھن سے حلف جناب تنویر اقبال خان نے لیا اور سینٹرل کابینہ سے جناب مراد علی شاہ صاحب نے اور تمام ونگ کابینہ سے جناب علی اکبر نے حلف لیا۔ تقریب میں پانچ جامعات کے ونگز نے شرکت کی جن میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، قائد اعظم یونیورسٹی، عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، اور راولپنڈی لاء کالج شامل ہیں۔ تقریب میں اسلام آباد لاء سٹوڈنٹس فورم اور لاہور ہائی کورٹ بار راولپنڈی بنچ کے درمیان MOU بھی سائین ہوا جس کے تحت اب انشاء اللہ لاہور ہائی کورٹ بار راولپنڈی بنچ اسلام آباد لاء سٹوڈنٹس فورم کی ہر جگہ پر ممکن مدد کر گا۔