پاکستان ساؤتھ افریقہ کی عالمی عدالت انصاف میں دائر کی گئی پٹیشن میں فریق بنے: سول سوسائٹی کا مطالبہ

سول سوسائٹی کی جانب سے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ڈی چوک سے پارلیمنٹ کی جانب ریلی

اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز) اسلام آباد میں سول سوسائٹی کی جانب سے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ڈی چوک سے پارلیمنٹ کی جانب ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ماریہ بی، مسز سینٹر مشتاق احمد حمیرا مشتاق، شہید ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق، میشی خان، ڈاکٹر نائلہ رفیق، ڈاکٹر نوید بٹ ،ڈاکٹر جمیل جامی،نوجوان صحافی نوید احمد،تاجر رہنما اجمل بلوچ کر رہے تھے، ریلی میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد کے علاوہ فلسطینی طلباء کی بھی کثیر شریک تھی، شرکاء نے فری فری فلسطین، پلیز سیز فائر، جیسے نعرے لگاتے ہوئے ڈی چوک سے پارلیمنٹ کی طرف ریلی نکالی، ریلی میں شریک شرکاء کا فوری طور پر غزہ میں سیز فائر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور سیاست دانوں نے اپنا وہ کردار ادا نہیں کیا جو انکی ذمہ داری بنتی تھی ہمارا پارلیمنٹ کے سامنے اکھٹے ہونے کا مقصد حکومت اور سیاستدانوں کو انکی ذمہ داری کا احساس دلانا ہے، غزہ میں ہمارے بچوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے مگر افسوس پوری دنیا میں ایک بھی مسلم ملک ہمارے بچوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے آگے نہیں بڑھ رہا، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ساؤتھ افریقہ کی عالمی عدالت انصاف میں دائر کی گئی پٹیشن کی ناصرف کھل کر حمایت کرے بلکہ فریق بنے، معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی، مسز سینٹر مشتاق احمد، جویریہ صدیق ودیگر کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی مصنوعات کا مکمل طور بائیکاٹ کیا جائے، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ہمارے اختیار میں ہے پوری پاکستانی قوم سے اپیل ہے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور عالمی مہم کا حصہ بنیں، ریلی میں شریک فلسطینی طلباء کی گفتگو کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو آئے، فلسطینی طلباء نے جذباتی انداز میں نعرے بازی کی.

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟