صدر مملکت عارف علوی کے عہدہ صدارت کی مدت آج مکمل

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی کے عہدہ صدارت کی مدت آج مکمل ہوگئی، عارف علوی نئے صدر کے انتخاب تک فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے عہدہ صدارت کی مدت آج مکمل ہوگئی ، عارف علوی نے 9ستمبر 2018 کوصدارتی منصب سنبھالا تھا۔

عارف علوی نئے صدر کےانتخاب تک فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں گے، صدر مملکت نے گزشتہ ہفتے نئے صدر کے انتخاب تک فرائض اداکرنےپر رضامندی ظاہر کی تھی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لاہور کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور آج صدر مملکت عارف علوی معمول کے فرائص انجام دیں گے۔

گذشتہ روز سابق وفاقی وزیرمحمد علی درانی نے بھی ان سے طویل ملاقات کی تھی۔

اس حوالے سے سابق وزیر فوادچوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا آج عارف علوی نےاپنی صدارت کے 5سال مکمل کرلیے، مشکل وقت کےباوجودعارف علوی کا مرتبہ بلندرہا، عاف علوی نےعہدے کی عزت اوروقار کوبحال کیا، ڈاکٹرعارف علوی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتا ہوں۔

خیال رہے پاکستان میں صدر کا انتخاب براہ راست ووٹ کے ذریعے نہیں ہوتا بلکہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے ذریعے ہوتا ہے۔

اس وقت صرف ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کام کر رہا ہے، جب کہ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں اپنی اپنی مدت ختم ہونے کے بعد غیر فعال ہیں۔

نامکمل الیکٹورل کالج کی صورت میں، آئین کے مطابق، سبکدوش ہونے والا صدر اپنے جانشین کے انتخاب تک خدمات انجام دیتا رہتا ہے۔

صدر، جو ملک کے آئینی سربراہ اور تینوں مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ہیں، عملی طور پر ریاستی امور پر ایک علامتی اختیار کی علامت ہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟