علی امین گنڈاپور کا منفرد طریقے سے ویلنٹائن ڈے منانے کا اعلان

ویلنٹائن ڈے پر صوبے میں لائف انشورنس منصوبہ شروع کریں گے؛ گنڈاپور

علی امین گنڈاپور کا ویلنٹائن ڈے پر خیبرپختونخواہ میں لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے کہا ہے کہ دنیا الگ طریقہ سے ویلنٹائن ڈے مناتی ہے لیکن ہم الگ طریقہ سے منائیں گے۔ دنیا میں دو بندے مل کریہ دن مناتے ہیں لیکن ہم پورے صوبہ کی عوام سے مل کر انہیں لائف انشورنس کی سہولت دیتے ہوئے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔ 60 سال سے اوپر والوں کو 5 لاکھ اور اس سے کم عمر والوں کو 10 لاکھ ملیں گے۔ علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ ایک سال کے دوران 67 فیصد مریضوں کا علاج سرکاری اسپتالوں میں ہوا جس کا مطلب صحت کا نظام بہتر ہوا۔

نگراں حکومت میں ادویات کی خریداری 12 ارب روپے تھی جسے کم کرکے 5 ارب پر لائے ہیں، صحت کارڈ بند تھا، 20 ارب روپے کے بقایاجات تھے لیکن ہم نے صحت کارڈ دوبارہ شروع کیا۔

صوبے میں عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے حوالے سے وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں اپنی ٹرانسمیشن لائن شروع کر دی ہے جس کی لاگت 150 ارب روپے ہے۔ ٹرانسمیشن لائن ک ذریعے صوبے کی عوام کو 600 میگاواٹ سستی بجلی دیں گے، اس کے علاوہ 40 ارب روپے کی لاگت سے سولر اسکیم بھی شروع کی ہے۔ ہم نے ریونیو میں 49 فیصد اضافہ کیا، ریونیو میں 49 فیصد اضافے کا مطلب ہے کہ گورننس اچھی ہے، 150 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا ہے، کرپشن میں ایسا کہاں ہوتا ہے؟ وفاق کے ذمے ہمارے 2 ہزار ارب روپے سے زیادہ کے بقایا جات ہیں، انضمام کے باوجود ہمارا این ایف سی میں حصہ نہیں بڑھایا گیا۔

آرمی چیف نے این ایف سی متعلق میٹنگ بلانے کی یقین دہانی کرائی، آرمی چیف کی یقین دہانی کی وجہ سے این ایف سی معاملہ عدالت نہیں لے کر گیا۔https://twincitynews.pk/kurram-peace-jirga/

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟