الیکشن کے بعد آئندہ وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، خواجہ آصف
میاں نواز شریف کے نام پر کاٹا کبھی نہیں لگا،میری رائے میں وہی وزیراعظم ہوں گے،خواجہ آصف
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد ان کی رائے میں آئندہ وزیراعظم نواز شریف ہوں گے۔ان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہناتھا کہ نواز شریف کے نام پر کاٹا کبھی نہیں لگا، قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے بعد بھی نواز شریف کے نام پر کاٹا نہیں تھا، بہت سے لوگ جو ن لیگ کے نہیں، کہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حامد خان اور سلمان اکرم راجہ نے بھی کہا کہ نواز شریف سے زیادتی ہوئی، ہماری خواہش ہے کہ میاں صاحب کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور آرمی چیف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔