پاکستان کبھی کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتا؛ کشمیر یوتھ الائنس
کشمیر یوتھ الائنس اور مسلم یوتھ لیگ کی نیشنل پریس کلب میں یوم کشمیر کی مناسبت سے پریس کانفرنس

اسلام آباد (اسامہ قذافی سے) کشمیر یوتھ الائنس اور مسلم یوتھ لیگ کے رہنماؤں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولنے دیں گے، تحریک آزادی کشمیر کل بھی جاری تھی اور آج بھی جاری ہے، بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا اور شہ رگ ہر صورت چھڑائیں گے، مقبوضہ کشمیر کے اپنے بھائیوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ جدوجہد آزادی میں پاکستان کے نوجوان ہمیشہ کی طرح اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہر قربانی پیش کریں گے، ان خیالات کا اظہار کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر مجاہد گیلانی، صدر مسلم یوتھ لیگ انجینئر حارث ڈار، سیکرٹری انفارمیشن کشمیر یوتھ الائنس نوید احمد، کوآرڈینیٹر تنظیمات کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر عبداللہ خلیل، صدر مسلم یوتھ لیگ اسلام آباد عبدالقدوس ودیگر نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
کشمیر یوتھ الائنس کے صدر اور حریت رہنما آسیہ انداربی کے بھانجے ڈاکٹر مجاہد گیلانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 2019 کے بعد سے قابض بھارتی فورسز نے 25 ہزار سے زائد کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر قید کر رکھا ہے۔ انہوں نے اپنی ذاتی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خالو ڈاکٹر قاسم فکتو 31 سال سے جیل میں قید ہیں، لیکن انہوں نے کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اسی طرح ان کی خالہ آسیہ اندرابی بھی 2017 سے بھارت کی جیلوں میں قید ہیںhttps://twincitynews.pk/kurram-peace-jirga/