جون میں پیدا ہونے والے بچوں کی انوکھی خصوصیات
ماہرین جون میں پیدا ہونے والے لوگوں کو خاص قرار دیتے ہیں کیونکہ ان کے ستارے کافی خوش قسمت ثابت ہوتے ہیں۔
ایسے لوگ پیدائشی طور پر صحت مند ہوتے ہیں اور ان کی ذہانت بھی باقی لوگوں سے زیادہ اچھی ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ جون میں پیدا ہونے والے لوگ دوسروں سے خاص ہوتے ہیں۔
جون میں پیدا ہونے والے لوگوں میں روابط قائم کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے ایسے افراد لوگوں کی توجہ سمیٹ لیتے ہیں۔
جون میں پیدا ہونے والے لوگ کام میں محنتی ہوتے ہیں وہ اپنی زندگی کا کوئی بھی ٹاسک کو محنت اور لگن سے پورا کرتے ہیں جب کہ تعلیم کے میدان میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور کامیابی سمیٹتے ہیں۔
جون میں پیدا ہونے والے لوگوں میں دوسروں کو سمجھنے اور معاف کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، یہ لوگ ہمدرد ہوتے ہیں اور اپنے غصے پر قابو پاتے ہیں۔