پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورکنگ جرنلسٹس کو صحت کا بیمہ کارڈ دے رہے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورکنگ جرنلسٹس کو صحت کا بیمہ کارڈ دے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ورکنگ جرنلسٹس اپنے فرائض کی ادائیگی میں کئی چیلنجز اور خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔ ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اطلاعات اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ صحافت کے میدان میں یہ ایک انقلابی قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی قوانین کو ڈیجیٹلائز کر کے پورٹل فراہم کرنے پر وزیر قانون مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ججز، وکلا، قانونی ماہرین، قانون کے طالبعلم، حکومتی اہلکار اور عوام لوگ بھی مستفید ہوں گے۔ صحافیوں، میڈیا ورکرز، فنکاروں اور ٹیکنیکل ریسورس کیلئے صحت بیمہ کارڈ کا اجرا کر دیا گیا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button