استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے، لیگی قیادت سے ملاقات کا امکان

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد جہانگیر ترین کا یہ لندن کا پہلا دورہ ہے۔ جہانگیر خان ترین اتوار کی شب لندن پہنچے جہاں وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جہانگیر ترین کا لندن میں ایک ہفتہ قیام متوقع ہے اور ان کی لندن میں ن لیگی قیادت سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین لندن کے نواحی علاقے میں اپنے فارم ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟