جدہ کتب میلہ 10 دن جاری رہنے کے بعد ختم،ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کتاب بھی شائقین میں پیش

جدہ (نمائندہ خصوصی) جدہ میں کتب میلہ 2025 کی سرگرمیوں کا اختتام ہوگیا، دس روزہ علمی و فکری سفر پر مشتمل تھا جس میں 24 ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد مقامی، عرب اور بین الاقوامی اشاعتی اداروں اور ایجنسیوں نے شرکت کی جو 400 سے زائد پویلینز میں تقسیم تھے۔

ادب، پبلشنگ اور ترجمہ کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف الواصل نے کہا ہے کہ ’میلے کے موجودہ ایڈیشن نے سعودی عرب کے تجدید شدہ ثقافتی وژن کی واضح عکاسی کی اور اشاعتی صنعت کی ترقی کے سفر میں اہم سنگِ میل ثابت ہوا نیز معاشرے میں علمی شعور کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔تاریخی سنگِ میل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شاہکار تحقیقی تصنیف „دستور المدینہ المنورہ“ میثاقِ مدینہ اور جدید مغربی دساتیر کا تقابلی مطالعہ” عربی زبان میںپیش کی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، جو اسلامی قانون، آئینی مطالعات اور ریاستِ مدینہ کے ماڈل کے ممتاز ماہر سمجھے جاتے ہیں، اس تصنیف کے ذریعے کلاسیکی اسلامی فقہ اور جدید آئینی فکر کے مابین ایک مضبوط فکری پل سمجھا جا رہا ہے۔ کتاب کی باضابطہ رونمائی جدہ انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں کی گئی، جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے ممتاز علما، دانشوروں اور محققین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خود شرکت کی اور صحافیوں سے خصوصی ملاقات کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پاک میڈیا جرنلسٹ فورم اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے عہدے داران اور صحافیوں سے خصوصی ملاقات کی۔

عرب دنیا اور دیگر ممالک سے تشریف لانے والے نامور علما، مشائخ اور اہلِ فکر نے اس کتاب کو عہدِ نبوی ﷺ کے سماجی و سیاسی نظام کو سمجھنے کے لیے ایک نہایت اہم اور معیاری علمی کاوش قرار دیا۔ انہوں نے پروفیسر حسن قادری کی تحقیقی بصیرت، اسلوبِ تحقیق اور علمی دیانت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے غیر عرب علما اور عرب علمی حلقوں کے مابین علم کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔

دارالمنہاج کے اسٹال پر طلبہ اور عام قارئین کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا۔ „دستور المدینہ المنورہ“ نے جدہ بک فیئر 2025 میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی۔ کتاب کے حصول کے لیے قارئین کا تانتا بندھا رہا اور شرکا نے اس امر کو سراہا کہ مصنف نے پیچیدہ فقہی اور آئینی مباحث کو نہایت سہل اور عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق انداز میں پیش کیا ہے۔اس کتاب کی اشاعت اور عالمی سطح پر نمائش اس حقیقت کا اعادہ ہے کہ اسلامی آئینی اصول آج بھی جدید دنیا میں حکمرانی، عدل، رواداری، کثرتیت اور پُرامن بقائے باہمی جیسے عالمی چیلنجز کا مؤثر حل پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پردارالمنہاج کے مالکان الشیخ عمر باجخيف اور الشیخ سعید باجخيف سے اہم ملاقات بھی ہوئی، جس میں ناشرین نے کتاب کے علمی معیار اور تحقیقی گہرائی کو سراہتے ہوئے اسے جدید اسلامی فقہ اور آئینی تاریخ میں ایک قیمتی اضافہ قرار دیا۔ پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل کے چیئرمین چوہری نور الحسن گجر نے بھی اس کتاب کو امت مسلمہ کے لیے ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے تاریخ کا ایک بڑا شاہکار قرار دے دیا۔

اس سال میلے میں نمایاں وسعت دیکھنے میں آئی جہاں جدہ کتاب میلہ 2025 میں آنے والے زائرین کی تعداد 6 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ تقریباً ایک لاکھ 95 ہزار کتابوں کی نمائش کی گئی۔

اس سال کے جدہ کتاب میلے میں ثقافتی سرگرمیوں کا بھرپور اور متنوع سلسلہ پیش کیا گیا جن کی تعداد 176 سے زائد رہی اور جو مختلف عمر کے طبقات اور فکری دلچسپیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئیں

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button